14 ستمبر 2011 - 19:30

بحرین کے ایک سیاسی رہنما محمد المسقطی نے ملت بحرین کے سلسلے میں ذمہ داری سے فرار کی وجہ سے عرب لیگ پر تنقید کی ہے۔

ابنا:‌ اطلاعات کے مطابق جمعیت جوانان بحرین برائے انسانی حقوق کے سربراہ محمد المسقطی نے العالم ٹی وی سے گفتگو کے دوران بحرین کے عوام کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری سے بچنے کی وجہ سے عرب لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی حمایت کا دعوی کرنے والے اداروں کی سہل انگاری کی وجہ سے آل خلیفہ حکومت کے انسانیت سوز اقدامات کے پیش نظر بحرین کے حالات بہت خراب ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ حکومت انسانی حقوق کی تنظیموں کو بحرین آنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے لیکن ان تنظیموں نے بھی چپ سادھ لی ہے۔محمد المسقطی نے بحرینی انقلابیوں کے سیاسی الزامات کو سنگین الزامات میں تبدیل کئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کرنے والے بہت سے گرفتار شدگان کی صورت حال مبہم ہے کیونکہ ان پر ظالمانہ طورپر فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جارہا ہے۔ادھر بحرین کی سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں زخمی ہونے والا نوجوان سید جواد آج شہید ہوگيا۔اطلاعات کے مطابق منامہ کے جنوب میں واقع شہر سترہ کا رہنے والا نوجوان سید جواد سید احمد سید ہاشم جو آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں کے ذریعہ گھر میں چھوڑی گئی آنسو گیس کے نتیجے میں زخمی ہوگيا تھا آج شہید ہوگيا۔واضح رہے کہ آل خلیفہ کی آمرانہ حکومت فروری میں بحرین میں عوامی انقلاب شروع ہونے کے بعد سے عالمی اداروں کی خاموشی کی وجہ سے بحرینی عوام کو سختی سے کچل رہی ہے اور اب تک دسیوں بحرینی آل خلیفہ اور غاصب سعودی فوجیوں کے ہاتھوں مارے جا چکے ہیں۔.............

/169